شاہ رخ خان کی نئی فلم کون سی ہوگی؟ سپر اسٹار نے نام سے پردہ اٹھادیا

شاہ رخ خان کی نئی فلم کون سی ہوگی؟ سپر اسٹار نے نام سے پردہ اٹھادیا

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی اور اداکار نے غیر ارادی طور پر اپنی نئی فلم کے نام سے پردہ اٹھا دیا ہے۔کنگ خان نے اپنے ایک تازہ ویڈیو پیغام میں بالی وڈ ڈائریکٹر سنتوش سیوان کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ویڈیو پیغام میں اداکار کی نئی فلم ’کنگ‘ کا اسکرپٹ بھی میز پر موجود تھا جس سے خان کے مداحوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔انڈسٹری میں یہ خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ میں بیٹی سوہانا کے ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’کنگ‘ کی شوٹنگ رواں برس اگست سے شروع ہوگی اور یہ انٹرنیشنل معیار کی ایکشن مووی ہوگی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے