’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے دوسرے سیزن کو آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان

’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے دوسرے سیزن کو آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان

اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او نے ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے دوسرے سیزن کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے سیریز کو آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔’ہاؤس آف ڈریگن‘ سیریز کے پہلے سیزن کو اگست 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا اور تقریبا دو سال کے وقفے کے بعد اب اس کا دوسرا سیزن جون کے وسط میں ریلیز کردیا جائے گا۔’ہاؤس آف ڈریگن‘ سیریز شہرہ آفاق سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کی پری کوئل ہے، یعنی اس سیریز کی کہانی گیم آف تھرونز کی کہانی شروع ہونے سے 200 سال قبل کی ہے۔’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی کہانی بھی جارج آر آر ماٹن نے لکھی ہے، جنہوں نے گیم آف تھرونز کی کہانی لکھی تھی۔’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے ہہلے سیزن میں 8 قسطیں شامل تھیں اور پہلے سیزن کی کہانی کا اختتام ایک اہم شخصیت کی موت پر ہوا تھا اور دوسرے سیزن کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی۔’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی کہانی ویسٹرس نامی ایک خیالی دنیا پر مبنی ہے جو کہ گیم آف تھرونز کے واقعات سے 200 سال قبل کی دنیا ہے اور پہلے سیزن میں ایک بادشاہ کی موت کے بعد متحد ریاستوں کے درمیان جنگ چھڑنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے دوسرے سیزن کے ٹریلر میں ٹارگیرینز نامی 7 متحد ریاستوں کے درمیان جنگ کے آغاز کو دکھایا گیا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے