"بس بس! قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے”، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ

"بس بس! قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے”، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی بھی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کی گلوکاری سے پریشان ہوگئے۔اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ میں اپنے منفرد انداز میں ‘اے بی سی ڈی’ کے لفظوں کا استعمال کررہے ہیں۔چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے تو وہیں اداکار آغا علی بھی خود کو خاموش نہ رکھ سکے۔آغا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں چاہت فتح علی خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بس بس بس ختم، قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے