جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا
مقبول اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے نئی زندگی کا آغاز کیے جانے پر ان کی شادی شدہ بیٹی نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔جویریہ عباسی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی، جس میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور پر مرد اور خاتون کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں مرد اور خاتون کے چہرے دکھائی نہیں دیتے، تاہم اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں لکھا کہ نئی زندگی کا آغاز۔ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔عنزیلہ عباسی نے والدہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی جانب سے نئی زندگی کا آغاز کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔