اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا

اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے اور اداکار آدتیہ رائے کپور کے بریک اَپ کو تقریباََ ایک ماہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی قریبی دوست نے بتایا کہ اس جوڑی کے درمیان تقریباََ ایک ماہ قبل بریک اَپ ہوگیا تھا لیکن دونوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا۔اداکارہ کی دوست نے کہا کہ بریک اَپ کی خبر نے ہم سب کو مایوس کیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور اب بھی اچھے دوست ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اننیا پانڈے آگے بڑھنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور وہ سمجھدار طریقے سے حالات سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ اننیا پانڈنے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے اُن کے بریک اَپ کی خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔اننیا پانڈے کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر وہ واقعی آپ کے لیے اہم ہے تو وہ آپ کے پاس واپس آئے گا، وہ صرف آپ کو وہ سبق سکھانے کے لیے چھوڑے گا جو آپ خود ہی سیکھ سکتے ہیں۔پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر وہ واقعی آپ کے لیے ہوگا تو وہ واپس آجائے گا، بےشک آپ اُسے خود سے دور کرو یا آپ انکار کرو، یہاں تک کہ آپ یہ بھی سوچو کہ اتنی خوبصورت چیز کبھی بھی آپ کی نہیں ہوسکتی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے