اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی شوٹنگ شروع
ممبئی: بلاک بسٹر کامیڈی سیریز ’جولی ایل ایل بی‘ کی تیسری فلم کیلئے اکشے کمار، ارشد وارثی اور سورابھ شکلا نے تیاریاں پکڑ لیں۔اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ نئے کامیڈی بلاک بسٹر کیلئے تیار ہو جائیں۔ویڈیو میں اکشے کمار، ارشد وارثی اور سورابھ شکلا کو اپنے کرداروں میں دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اپنا تعارف کراتے ہیں۔اداکار نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ’اب اورجنل کون اور ڈپلیکیٹ کون، یہ تو پتہ نہیں لیکن یہ ایک مسرت سے بھرا ہوا سفر ہوگا‘۔’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز کے حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی لیکن مداح اس کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔