انکیتا لوکھنڈے کا ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3’ کی آفر قبول کرنے سے انکار

انکیتا لوکھنڈے کا ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3’ کی آفر قبول کرنے سے انکار

ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کے تیسرے سیکوئل کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔نامور فلمساز کرن جوہر اپنی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کا تیسرا سیکوئل بنانے کی تیاری کررہے ہیں، اس بار یہ فلم کے بجائے ویب سیریز ہوگی جوکہ ممکن ہے کہ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔اب بھارتی خبررساں ویب سائٹ نیوز 18 نے اپنے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کرن جوہر نے اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کو ویب سیریز ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔انکیتا لوکھنڈے کے قریبی ذرائع نے بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں انکیتا لوکھنڈے کے کردار سے متعلق معلوم نہیں لیکن اتنا معلوم ہے کہ انکیتا کو ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ کی پیشکش ہوئی تھی۔اداکارہ کے قریبی ذرائع نے مزید کہا کہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی طرف سے ملنے والی پیشکش مسترد کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے