لاہور پر بنی ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ ریلیز

لاہور پر بنی ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ ریلیز

بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی جانب سے انگریز دور کی لاہور کی تاریخ، ثقافت، سیاست اور جسم فروشی کے کاروبار پر بنائی گئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو ریلیز کردیا گیا۔’ہیرا منڈی‘ کو نیٹ فلیکس انڈیا کی جانب سے یکم مئی کو ریلیز کیا گیا، ساتھ ہی بتایا گیا کہ ویب سیریز کا پہلا سیزن ریلیز ہوا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’ہیرا منڈی‘ کی تمام 8 ہی قسطیں ریلیز کی گئیں اور ہر قسط 50 اور 60 منٹ کے دورانیے پر مبنی ہے۔مجموعی طور پر ’ہیرا منڈی‘ 450 منٹ پر مشتمل ویب سیریز ہے، جسے ریلیز ہوتے ہی بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے