سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے بعد میگا اسٹار شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے بالی ووڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی حکومت نے سلمان خان سمیت شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان آئی پی ایل کے میچ کے لیے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سپورٹ کرنے کے لیے کولکتہ پہنچے تو وہاں سے گھر واپسی پر اداکار کی سیکیورٹی میں کافی حد تک اضافہ دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں اُن کے ذاتی گارڈز سمیت بھارتی پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے۔اس حوالے سے کولکتہ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں، جب وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں تو ہم سخت سیکورٹی کو یقینی بناتے ہیں۔پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ سلمان خان کے گھر پر ہونے والے حالیہ واقعے نے ہمیں شاہ رخ خان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے