مداحوں کا انتظار ختم، سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، اداکار نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔عیدالفطر کے موقع پر اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو تفصیلات بتائی۔اداکار نے لکھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کو دیکھ لو، اگلی عید میں ’سکندر‘ سے ملو گے۔اداکار نے پوسٹ کے ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ فلم کو اے آر مروگادوس ڈائریکشن دیں گے۔’سکندر‘ کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور انہیں جلد شیئر کیا جائے گا۔