شوبز

مشہور کامیڈین ذاکر خان کا اچانک طویل رخصت کا اعلان

بھارت کے مشہور کامیڈین ذاکر خان نے حیدرآباد میں اپنے کے شو کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ طویل رخصت پر جا رہے ہیں اور ممکنہ طور پر 2030 تک چھٹی کریں گے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذاکر خان نے ‘پاپا یار’ کے عنوان سے دورے میں حیدرآباد میں لائیو شو کے دوران اعلان کیا کہ وہ طویل چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور اس اعلان کے بعد وہ ویڈیو کلپ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ذاکر خان کے مداحوں نے ان کے اعلان پر ان کی دیانت داری اور ہمت کی داد دی اور کئی مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔بھارتی شہر حیدرآباد میں پرہجوم آڈیٹوریم میں شو کے دوران اپنے منصوبے سے حاضرین کو آگاہ کیا کہ وہ حالیہ وعدوں اور شیڈول پروگراموں کے بعد اپنے کام سے طویل رخصت پر جائیں گے۔ذاکر خان نے کہا کہ ‘دو اہم باتیں ہیں کہ میں طویل طویل رخصت پر جا رہا ہوں، 2028، 2029 ممکنہ طور پر 2030 تک، 3، 4 اور 5 سال کی رخصت ہے، صحت وغیرہ سنبھالیں گے، دو تین چیزیں ہیں اس میں وہ سب ٹھیک کرنی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘اس وقت جو بھی یہاں موجود ہیں وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں، آپ لوگوں کی موجودگی میرے لیے احسان سے کم نہیں ہے، یہاں موجود ہر شخص کا احسان مند رہوں گا’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button