علیزے شاہ کی اے آئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران

علیزے شاہ کی اے آئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے بنی تصاویر شیئر کردیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔علیزے شاہ نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی فوٹو ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں جو اُن کی حقیقی تصاویر سے ملتی جلتی ہیں۔اگر اداکارہ ان تصاویر کے بارے میں بتاتی نہیں تو پھر مداح حیران ہی رہ جاتے کیونکہ یہ انتہائی خوبصورت اور ہائی پکسل تصاویر ہیں۔علیزے شاہ نے بتایا کہ اُن کی یہ تصاویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ان تصاویر میں علیزے نے کورین اداکاروں کا روپ دھارا ہیں جو اُن کے چاہنے والوں کو پسند آیا جبکہ کچھ صارفین نے اس پر تنقید بھی کی اور انہیں اپنا اصل روپ ہی دھارنے کا مشورہ دیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے