شوبز

دھرمیندر کی موت کے بعد بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا، سلمان خان کا جذباتی بیان

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس 19 کے تازہ ترین ویک اینڈ کا وار میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی وفات کے بعد شو کی میزبانی ان کے لیے نہایت مشکل ہو گئی تھی۔سلمان خان، جن کا دھرمیندر سے بے حد قریبی رشتہ تھا، نے کہا کہ ان کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ پوری فلم انڈسٹری، مداحوں اور ملک کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔گفتگو کے دوران انہوں نے بھاری آواز میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔اداکار نے بتایا کہ اگرچہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا، لیکن وہ ان حالات میں میزبانی کے موڈ میں نہیں تھے۔سلمان نے کہا کہ وہ اس ہفتے بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتے تھے، مگر زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔واضح رہے کہ دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو 89 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری شدید سوگ میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button