‘دم والے پانی کا کمال’، جویریہ سعود کا راحت فتح کے صدارتی ایوارڈ پر تبصرہ
کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے صدارتی ایوارڈ ملنے پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال و گلوکار راحت فتح کو ‘دم والا پانی’ یاد دلا دیا۔گزشتہ روز (23 مارچ) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کو صدارتی و سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فنکار بھی شامل تھے، جنہیں ان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر صدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی موسیقار راحت فتح علی خان کو پاکستانی اور جنوبی ایشیائی موسیقی کی صنعت کے لیے خدمات پر پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ہلال امتیاز‘ سے نوازا گیا۔