ہانیہ عامر نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ہانیہ عامر نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ریاض: خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ہانیہ نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ ڈراموں اور فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے بھی شائقین کے دلوں کو متاثر کیا ہے۔اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز سے مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں۔ہانیہ عامر میں موجود کبھی نہ ختم ہونے والی انرجی ان کے فالوورز کو سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے جوڑے رکھتی ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں عمرے سے لی گئی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں مدینہ اور مکہ میں حرم شریف میں دیکھا جا سکتا ہے۔ہانیہ عامر اس دوران بھی کافی پرجوش اور نہایت خوش نظر آ رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ "الحمدللہ! رحمتوں بھرا جمعہ”۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے