مایا علی کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات، ویڈیو وائرل

مایا علی کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات، ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مایا علی نے حال ہی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کے دوران انڈس اسپتال میں زیرِ علاج کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔اداکارہ نے کینسر سے متاثرہ بچوں کی ملاقات کی ویڈیو اور چند تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں، ویڈیو میں کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ مایا علی کا ہاتھ چومتا ہے جس پر اداکارہ جذباتی ہوتے ہوئے خود بھی اُس بچے کا ہاتھ چومتی ہیں۔مایا علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان ننھے جنگجوؤں کو چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ کینسر سے لڑتے ہوئے دیکھنا میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ان معصوم بچوں کی طاقت اور ہمت دیکھ کر احساس ہوا کہ ہم بھی ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، اس مشکل گھڑی میں بھی یہ بچے خوش ہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے