رنویر سنگھ کا بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے وقفہ لینے کا فیصلہ
ممبئی: بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکار نے اپنے جاری پروجیکٹس ’ڈان3‘، ’شکتی مان‘ اور آدھتیہ دھر کی فلم کے علاوہ کوئی نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رنویر سنگھ رواں برس کے آخر میں انڈسٹری سے وقفہ لے کر اپنی اہلیہ دیپیکا اور بچے کے ساتھ وقت گزاریں گے۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق 29 فروری کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔