فیمینزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت کرنے تک محدود ہے، رابعہ کلثوم

فیمینزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت کرنے تک محدود ہے، رابعہ کلثوم

اداکارہ رابعہ کلثوم نے عورت مارچ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان میں فیمینزم اور عورت مارچ صرف مردوں اور ان سے نفرت کرنے تک محدود ہے، ان کا پیغام ان لوگوں تک نہیں پہنچ رہا جن کے لیے یہ ہے۔‘حال ہی میں رابعہ کلثوم نے عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیمنزم پر کھل کر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں فیمینزم کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھا جا رہا ہے اور اسے غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیمینزم بہت حساس موضوع ہے، مردوں کے بجائے عورتیں اس کو غلط طریقے سے پیش کررہی ہیں۔رابعہ کلثوم نے کہا کہ فیمینزم ان لوگوں تک نہیں پہنچ رہا جن کے لیے یہ ہے، اگر اندرون شہر کوئی آدمی ایک پلے کارڈ دیکھتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ ’اپنا موزہ خود ڈھونڈو‘، یہ پلے کارڈ اسے کیا تاثر دے گا؟ آپ کو لگتا ہے کہ صحیح پیغام ان تک پہنچے گا یا جہاں فیمنزل کی بات جانی چاہیے کیا ایسے پلے کارڈز سے آپ کا پیغام ان لوگوں تک پہنچا؟

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے