شوبز

رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل کردیا گیا

بھارت کی ریاست کرناٹکا میں مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث اچانک بند کردیا گیا ہے۔کرناٹک اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ (KSPCB) کی کارروائی کے بعد شو کے اسٹوڈیو کو سیل کردیا گیا اور تمام شرکا کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔یہ کارروائی اس بنیاد پر کی گئی کہ اسٹوڈیو ماحولیاتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا تھا اور ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر کام کر رہا تھا۔ بورڈ نے فوری طور پر تمام سرگرمیاں بند کرنے اور بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کیے۔ نوٹس جاری ہوتے ہی انتظامیہ نے شو میں شریک تمام شرکا کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کی ہدایت دی۔راتوں رات تمام شرکا کو سیکیورٹی کے ساتھ ایگلٹن ریزورٹ منتقل کر دیا گیا تاکہ ان کے قیام کا انتظام کیا جا سکے۔ اس فیصلے کے بعد تقریباً سات سو سے زیادہ افراد، جن میں ٹیکنیکل ٹیم، لائٹنگ اسٹاف، کیمرہ آپریٹرز اور دیگر عملہ شامل ہیں، سبھی کو اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر گھر جانا پڑا۔یہ بگ باس ہاؤس خاص طور پر اداکار کچا سدیپ کے وژن پر تیار کیا گیا تھا اور شاندار محل جیسا سیٹ تقریباً پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔ شو کا آغاز محض چند ہفتے پہلے ہی بڑے شاندار انداز میں کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button