انو ملک پر جنسی ہراسانی کا الزام؛ گلوکارہ کے تازہ انکشافات نے ہلچل مچا دی

’’میری انڈسٹری نے مجھے تنہا چھوڑ دیا تھا‘‘ بھارت کی میڈونا آف انڈیا کہلائی جانے والی علیشا چنائے کے ہولناک انکشافات نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر، ’میڈونا آف انڈیا‘ علیشا چنائے نے 1996 میں موسیقار انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کی انڈسٹری الٹا ان کے خلاف ہی ہوگئی تھی۔علیشا چنائے نے تازہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اس زیادتی کے خلاف کھڑی ہوگئی تو پوری انڈسٹری میرے خلاف ہوگئی۔ یہاں تک کہ مجھے کام ملنا بند ہوگیا۔انھوں نے مزید کہا کہ میری اپنی انڈسٹری نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور میرا کیریئر تقریباً ختم ہی ہوگیا۔ اس سے چند طاقتور ہستیوں کے انڈسٹری پر کنٹرول کو سمجھا جا سکتا ہے۔علیشا نے مزید بتایا کہ میں انو ملک کی جنسی ہراسانی پر ان کے خلاف کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تھیں مگر میرے شوہر نے اور منیجر راجیش نے بھی زور دیا کہ انصاف کے لیے کھڑی ہونا ضروری ہے۔