شوبز

سلینا گومز اور بینی بلانکو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کیلیفورنیا کے علاقے ہوپ رینچ میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 170 مہمان شریک ہوئے۔تقریب میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، گلوکار ایڈ شیئرن، پیرس ہلٹن، اداکار اسٹیو مارٹن اور مارٹن شارٹ بھی موجود تھے۔سلینا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید لباس میں اور بلانکو سیاہ ٹکسڈو میں نظر آرہے ہیں۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں شادی کی تاریخ 9.27.25 درج کی جس پر بلانکو نے کمنٹ کیا: میری حقیقی زندگی کی بیوی۔ ووگ میگزین کے مطابق جوڑے نے رالف لارین کے تیار کردہ ملبوسات پہنے۔یاد رہے سلینا گومز اور بینی بلانکو نے دسمبر 2023 میں اپنے تعلق کا اعلان کیا تھا اور ایک سال بعد منگنی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button