عامرخان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ یو ٹیوب پر مختصر وقت کیلیے کیوں دکھائی جارہی ہے؟

معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی نئی فلم ستارے زمین پر یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا اعلان کردیا۔ عامر خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اس چینل پر عامر خان کی دیگر فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ فلم چھ ہفتے قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا کہ ان کی پروڈکشن کی تمام فلمیں، جن میں دنگل، لگان، جانے تو یا جانے نہ اور تارے زمین پر، اسی چینل پر پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں، ان کا مقبول ٹی وی شو ستیہ میو جیتے بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوگا۔