شوبز

پروڈیوسرز کو ’نہ‘ سننا برا لگتا ہے؛ نووارد اداکارہ نے شوبز کی تلخ حقیقت بتادی

ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک نے شوبز کی چمک دمک کے پیچھے تاریک چہرے کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ڈراما "الزامِ عشق” سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی نووارد اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے کیریئر اور انڈسٹری کے تلخ تجربات کے بارے میں ایک انٹرویو میں بے باکی سے بات کی۔ماریہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا کچھ غلط نہیں ہوا لیکن میں نے دوسروں کی ہولناک کردینے والی کہانیاں سنی ہیں۔اداکارہ ماریہ ملک نے مزید کہا کہ شو بز کی چمک دمک کے پیچھے کئی اندھیرے پہلو بھی چھپے ہیں، جنھیں سن کر دکھ ہوتا ہے۔ماریہ ملک نے بتایا کہ شکر ہے میرے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے۔اپنے کیریئر کے حوالے سے ماریہ نے کہا کہ نئے آنے والوں کو عموماً صرف سپورٹنگ رولز ہی آفر کیے جاتے ہیں۔ میں بھی ابتدا میں ایسے ہی کردار کرتی رہی۔انھوں نے مزید کہا کہ بعد میں کچھ کرداروں کو ٹھکرا دیا کیونکہ لیڈ رول میں نظر آنا چاہتی تھی لیکن پروڈیوسرز کو "نہ” سننا برا لگتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button