بیوی کے حاملہ ہونے سے متعلق آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والد کا بیان سامنے آگیا
بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں اگلے ماہ بچے کی پیدائش کی خبریں سامنے آنے کے بعد گلوکار کے والد کی پوسٹ نے مداحوں کو تذبذب میں ڈال دیا۔گلوکار کے والد کی پوسٹ سےمداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ آیا کیا واقعی سدھو کی والدہ کے حاملہ ہونے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں؟بھارتی میڈیا پر سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ کی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ہم سدھو کے مداحوں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے خاندان کیلئے فکر مند ہیں‘۔بلکور سنگھ نے اپنی پوسٹ میں اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ہمارےخاندان سے متعلق بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ان پر یقین نہیں کیا جائے جو بھی خبر ہوگی خاندان آپ سب کے ساتھ شیئر کرے گا‘۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی میڈیاپر سدھو کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا تھا کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور حمل سے ہیں اور اگلے ماہ ان کے گھر میں ننھے مہمان کی آمد ہوجائے گی جب کہ سدھو موسے والا کی والدہ 58 اور والد 60 سال کے ہیں۔