شوبز

اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد ایک مرتبہ پھر اکٹھے نظر آئیں گے

بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ستاروں نے ہدایت کار پریہ درشن کی نئی فلم حیوان کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کی پروڈکشن ریاست کیرالہ میں شروع ہوئی۔اکشے کمار نے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہدایت کار اور سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئے۔ ویڈیو میں وہ بزرگ لکھے ٹی شرٹ اور کلیپر بورڈ کے ساتھ دکھائی دیے جس پر پریہ درشن نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔اس پر اکشے کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیف علی خان اس فلم کے "شیطان” ہوں گے کبھی وہ شیطان جسے سب جانتے ہیں اور کبھی وہ جسے کوئی نہیں جانتا۔اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے اندر کچھ نہ کچھ شیطان ہوتا ہے، کوئی باہر سے بزرگ تو کوئی اندر سے حیوان۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 18 سال بعد سیف علی خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ان کے لیے خوشی کی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button