عامر خان پر ناجائز تعلقات اور بچہ پیدا کرنے کا الزام لگ گیا

بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان پر ان کے بھائی فیصل خان نے ایک عورت سے ناجائز تعلقات اور بچہ پیدا کرنے کا الزام عائد کردیا۔فیصل خان نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عامر خان اور اپنے پورے خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ فیصل خان نے اپنے بیانات میں کہا کہ ان کا خاندان منافق ہے اور عوام کے سامنے جھوٹ بول کر انہیں گمراہ کرتا رہا ہے۔فیصل خان کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں جھوٹا تاثر پھیلایا گیا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں، یہاں تک کہ ان کا زبردستی نفسیاتی معائنہ بھی کروانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ انہیں ذہنی بیماری کا بہانہ بنا کر نشہ آور دوائیں دی گئیں اور ایک سال تک گھر میں قید رکھا گیا۔پریس کانفرنس کے دوران فیصل خان نے اپنے بھائی عامر خان پر بھی براہِ راست تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر خان نے شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک غیر ملکی صحافی جیسیکا ہائنس کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور ان سے ایک بچہ بھی پیدا ہوا۔