شوبز

مداح کے سیلفی لینے پر جیا بچن آپے سے باہر، ویڈیو وائرل

ماضی کی مقبول ترین ہیروئن اور موجودہ سیاست دان جیا بچن ان دنوں مداحوں کے ساتھ اپنے رویے کے باعث کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔جیا بچن سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ بھی ہیں اور ان کا شاندار فلمی کیریئر بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔تاہم ایک تازہ واقعے میں جب نئی دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب کے باہر ایک مداح نے جیا بچن کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آگئیں۔واقعے کے وقت جیا بچن کسی سے بات کرنے میں مصروف تھیں اور جب مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو انھوں نے اسے دھکا دیا اور زور سے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے۔جس پر مداح نے جیا بچن سے فوری معذرت کی لیکن تب تک ویڈیو بن چکی تھی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی۔ویڈیو میں دیگر ارکانِ پارلیمان میسا بھارتی اور پرینکا چترویدی بھی موجود تھیں، جنھیں اس شخص سے بات کرتے بھی دیکھا گیا۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جیا بچن نے مداحوں یا میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا ہو۔ ماضی میں بھی کئی بار ان کے غصے اور سخت رویے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button