شوبز

شاہ رُخ خان کے کالج کی وہ جونیئر کون ہے جو فلم میں انکی ماں کا کردار نبھا چکی ہے

بالی وڈ اداکارہ شیبا چڈھا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جونیئر تھیں، مگر فلموں میں انہوں نے شاہ رخ خان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شیبا چڈھا نے اپنی پہلی فلم دل سے کا ذکر کیا، جس میں ان کا کردار چھوٹا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں اداکارہ منیشا کوئرالہ کسی مصروفیت کی وجہ سے سین نہیں کر سکیں، جس پر انہیں منیشا کے کپڑے پہن کر سین کرنے کا موقع ملا۔شیبا چڈھا نے مزید بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں بننے والی فلم رئیس اور 2018 کی فلم زیرو میں بھی کام کیا، جہاں انہوں نے کنگ خان کی ماں کا کردار نبھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان ان سے آٹھ سال بڑے ہیں اور کالج میں ان کے سینئر تھے۔اداکارہ نے بالی ووڈ میں ماں کے کردار کے لیے کیے جانے والے انتخاب پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ انہیں ایسے کردار دیے گئے جہاں ان سے عمر میں صرف دس سے بارہ سال چھوٹے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں 30 سالہ خواتین کو بھی بڑی عمر کے اداکاروں کی ماں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جوکہ عجیب ہے۔ شیبا چڈھا نے کہا کہ ابتدا میں یہ بات انہیں عجیب لگتی تھی، لیکن وہ خود کو اس کام کے لیے تیار کر لیتی ہیں کیونکہ کام ہی سب کچھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button