اچھا مرد ملنے پر سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا، کرینہ کپور کا اعتراف

اچھا مرد ملنے پر سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا، کرینہ کپور کا اعتراف

بولی وڈ کی بیبو کہلانے والی اداکارہ کرینہ کپور نے اعتراف کیا ہے کہ اچھا مرد ملنے پر انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا۔کرینہ کپور حال ہی میں اداکارہ نیہا دھوپیا کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں اور ان کے پوڈکاسٹ کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔اداکارہ کے پوڈکاسٹ کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ بولی وڈ شادیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرینہ کپور نے شو میں ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد کپور کے ساتھ ان کی فلم جب وی میٹ کامیاب گئی، جس سے وہ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچیں لیکن سیف علی خان کے ساتھ فلم ٹشن نے انہیں اور بھی کامیابی دی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹشن میں کام کرنے سے نہ صرف انہوں نے اپنی ذہنی اور جسمانی صحت بہتر بنائی بلکہ انہیں فلم کے ذریعے ایک ایسا شخص بھی ملا، جن کے ساتھ انہوں نے بقیہ زندگی گزارنا شروع کی۔کرینہ کپور نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ٹشن کے بعد ہی اچھا مرد ملنے پر انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا اور سیف علی خان کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا۔اداکارہ کا اشارہ اپنے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپور کی جانب تھا جب کہ انہوں نے شوہر سیف علی خان کو ان سے زیادہ اچھا مرد قرار دیا۔کرینہ کپور جلد ہی کافی عرصے بعد کریو نامی فلم میں کریتی سنن اور تبو کے ہمراہ بولڈ کردار میں دکھائی دیں گی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے