مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزہ ہزاروں ڈالرز میں نیلام

پاپ میوزک کے شہنشاہ اور کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزہ ہزاروں ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں 30 جولائی 2025 کو ایک نیلامی کے دوران مائیکل جیکسن کا پہنی ہوئی جراب تقریباً 7688 یعنی $ 8822 امریکی ڈالر جس کی قیمت پاکستانی روپے کے لحاظ سے ڈھائی لاکھ سے زائد بنتی ہے، میں فروخت ہوا ہے۔یہ سفید ایتھلیٹک موزہ نگینوں سے مزین ہے اور وقت گزرنے کے باعث پیلاہٹ اور مائیکل جیکسن کے پہننے کے بعد ان کے پسینے اور کمرے میں موجود دھول لگنے سے داغدار ہوگیا تھا، آنجہانی گلوکار نے 1997 میں فرانس کے شہر نیم میں اپنے کنسرٹ کے دوران پہنا تھا۔نیلامی سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ موزہ3000 سے4000 (یعنی 3400 سے 4500 امریکی ڈالرز) میں فروخت ہوگا، مگر مداحوں اور نوادرات جمع کرنے والوں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث یہ قیمت توقعات سے کئی زیادہ رہی۔ یہ موزہ ایک اسٹیج ٹیکنیشن کو جیکسن کے ڈریسنگ روم میں زمین پر پڑا ہوا ملا تھا جو HIStory ورلڈ ٹور کے دوران انجام دی گئی پرفارمنس کے بعد سے وہاں موجود تھا۔ٹیکنیشن جو کہ مائیکل جیکسن کا مداح تھا، نے یہ موزہ اپنے بیک اسٹیج پاس کے ساتھ دہائیوں تک محفوظ رکھا۔ نیلامی کے منتظمین نے اس یادگار کو غیر معمولی اور مائیکل جیکسن کے مداحوں کے لیے ایک ثقافتی علامت قرار دیا، جو ان کی مقبولیت اور یادگار اشیاء کی قدر کو ظاہر کرتا ہے۔