شوبز

دہلی سے 3 کم عمر مداح سلمان خان سے ملنے کیلیے گھر سے بھاگ گئے، پھر کیا ہوا؟

سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی خواہش میں دہلی سے 3 کم عمر بچے بچے گھر سے بھاگ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھر سے والدین کو بغیر بتائے بھاگنے والے بچے ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم تھے جن کی عمر 9، 11 اور 13 سال بتائی جارہی ہے۔ ایک بچے نے گھر سے فرار ہونے سے قبل ایک نوٹ چھوڑا جس سے والدین کو ان کے ارادے کا علم ہوا۔ نوٹ میں بچے نے لکھا تھا کہ انہیں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر واحد نامی شخص نے بتایا کہ وہ سلمان خان سے مل چکا ہے اور انہیں بھی ملوا سکتا ہے اس لئے وہ تینوں اس شخص کے پاس ’جلنا‘ مہاراشٹرا جارہے ہیں جس کے بعد سلمان خان سے ملنے ممبئی جائیں گے۔بچوں کے لاپتہ ہونے پر والدین نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے سرچ آپریشن میں بچوں کے کال ریکارڈز کے زریعے واحد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اس معاملے کے پولیس تک جانے پر وہ شخص بچوں کو ٹرین میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے تینوں بچوں کو ناشق ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کیا جبکہ واحد کو اس لوکیشن کے بعد ٹریس نہیں کیا جاسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button