شوبز

معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو” کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔تاہم ساشا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ذیابیطس ٹائپ 2 ہے اور اسی بنیاد پر انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے اوزیمپک تجویز کیا گیا، جو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اپنی تبدیلی کے لیے انہوں نے اوزیمپک کے ساتھ ساتھ پرسنل ٹرینر اور پرائیویٹ شیف کی مدد بھی حاصل کی جس نے ان کے ڈائٹ کرنے میں مدد کی۔ یاد رہے کہ ساشا بیرن اپنی کامیڈی فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ میں اپنے مزاحیہ مرکزی کردار کیلئے مشہور ہیں جو اب مارول سیریز کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button