کھیل

پی سی بی کا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پہلی بار سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا جو 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کا میچ بھی راولپنڈی میں شیڈول ہے۔یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔29 نومبر کو فائنل سمیت سیریز کے باقی تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button