شوبز

آن کیمرا افیئر پکڑے جانے پر معروف کمپنی کے سی ای او کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا

معروف میوزیکل بینڈ کولڈپلے کے حالیہ ایک کانسرٹ میں معروف کمپنی کے سی ای او اور خاتون ہیومن ریسورس منیجر اتفاقیہ طور پر کیمرے کی لائیو ٹرانسمیشن میں بانہوں میں بانہیں ڈالے وائرل ہوگئے۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں Astronomer نامی کمپنی اچانک شہرت کی بلندیوں پر آ گئی ہے لیکن اس بار وجہ کوئی نئی پروڈکٹ نہیں بلکہ ایک رومانوی لمحہ تھا جو کنسرٹ میں ہزاروں مداحوں اور بعد ازاں لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کے سامنے آ گیا۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ بدھ کی رات میساچوسٹس کے گیلیٹ اسٹیڈیم میں کولڈپلے کا کنسرٹ جاری تھا۔ اسی دوران مشہور "جَمبوٹرون” اسکرین پر کیمرہ ایک مرد اور عورت پر جا رکا جو بانہوں میں بانہیں ڈالے موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔جیسے ہی اس جوڑے نے خود کو اس حالت میں بڑی اسکرین پر دیکھا تو گھبراہٹ میں اپنے چہروں کو چھپانے لگے۔ سی ای او کیمرے سے بچنے کی کوشش میں سیٹ کے نیچے بیٹھ گئے اور ایچ منیجر نے منہ موڑ لیا۔اس دلچسپ صورت حال پر اسکرین پر نظر جمائے کولڈپلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے فی البدیہہ کہا کہ اوہ، دیکھو ان دونوں کو! یا تو یہ چھپ کر محبت کر رہے ہیں یا پھر بہت شرمیلے ہیں۔اُس وقت تک کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ کرس مارٹن کا بس یہی جملہ انٹرنیٹ میں آگ لگانے کے لیے کافی ہوگا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلی اور جلد ہی انٹرنیٹ پر اس جوڑی کی شناخت ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button