بین الاقوامی

برطانیہ میں ریکارڈ توڑ کڑاکے کی سردی؛ اسکول بند اور معمولاتِ زندگی معطل

برطانیہ میں موسمِ خزاں کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے یہ گزشتہ 15 برس میں نومبر کی سرد ترین رات تھی۔اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کڑاکے کی سردی ریکارڈ کی گئی جب کہ ویلز میں منفی 7.2، انگلینڈ میں منفی 6.7 اور شمالی آئرلینڈ میں منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شدید متاثرہ علاقوں اسکاٹ لینڈ، نارتھ یارکشائر، ایسٹ یارکشائر، ویلز، پینبروکشائر وغیرہ میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شدید سردی کے باعث برطانیہ کے صحت ایجنسی نے انگلینڈ کے علاقوں نارتھ ایسٹ اور یارکشائر اینڈ ہمبر میں امبر کولڈ ہیلتھ الرٹس جاری کیے ہیں جن کا اطلاق ہفتہ صبح 8 رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button