شوبز

عبدو روزق کو رہا کردیا گیا، مگر کونسی شرائط پر؟

تاجکستانی گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عبدو روزوق کو ہفتے کے روز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ عبدو روزوق کو مونٹی نیگرو سے دبئی پہنچنے کے فوراً بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عبدو روزوق کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، تاہم ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ معلومات سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ دبئی میڈیا آفس نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے اور اب تک دبئی پولیس کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ عبدو روزوق نے گرفتاری کے چند گھنٹے بعد انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ 12 جولائی کو دبئی میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل انفلوئنسر ایوارڈز میں شرکت کرتے دکھائی دیے تاہم ویڈیو میں گرفتاری کا کوئی ذکر نہیں تھا۔یاد رہے کہ قد پستہ سوشل میڈیا انفلوئنسر عبدو روزوق جو ہارمون کی کمی کے باعث قد میں چھوٹے ہیں، دبئی میں مقیم ہیں اور یو اے ای گولڈن ویزا رکھتے ہیں۔ عبدو نے میوزک، وائرل ویڈیوز اور ریئلٹی شوز جیسے بگ باس 16 کے ذریعے شہرت حاصل کی اور اپنی الگ پہچان بنائی۔2024 میں انہوں نے باکسنگ میں ڈیبیو کیا اور برطانیہ میں اپنا ریسٹورنٹ برانڈ ’حبیبی‘ لانچ کیا۔ اسی سال وہ بھارت میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کا بھی سامنا کر چکے ہیں، تاہم ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button