شوبز

معروف بھارتی اداکارہ انتقال کرگئیں

جنوبی بھارتی سینما کی معروف اداکارہ بی سروجہ دیوی 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی سینما کی ممتاز اداکارہ بی سروجہ دیوی بنگلورو کے علاقے ملیشورم میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔سروجہ دیوی نے 1950 کی دہائی کے وسط میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی تامل، تیلگو، کنڑا اور ہندی زبانوں کی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ وہ تامل سپر اسٹارز ایم جی رام چندرن، شیواجی گنیشن اور این ٹی راما راؤ کے ساتھ متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ان کا فلمی سفر 1955 میں کنڑا فلم مہا کاوی کالیداسا سے شروع ہوا، جبکہ 1955 سے 1984 کے دوران وہ مسلسل 160 سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتی رہیں۔ بھارتی حکومت نے انہیں 1969 میں پدم شری اور 1992 میں پدم بھوشن سے نوازا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ہندی و تامل سنیما کے اسٹارز نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button