شوبز

فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اسٹنٹ مین حادثے کا شکار ہوکر ہلاک، ویڈیو وائرل

فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اسٹنٹ مین ایس ایم راجو حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اسٹنٹ مین ماسٹر موہن راج عرف ایس ایم راجو ایک خطرناک اسٹنٹ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ آنے والی فلم ویتوان کی شوٹنگ کروا رہے تھے۔اس فلم کی عکسبندی تامل ناڈو میں جاری تھی جہاں فلم کا کریو اور ہدایتکار سمیت پوری ٹیم موجود تھی۔ ایک تیز رفتار کار اسٹنٹ کے دوران موہن راج کی گاڑی بےقابو ہوکر ہوا میں اُڑتی ہوئی دور جاکر گری جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، سوشل میڈیا پر اس اسٹنٹ کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ایس ایم راجو تامل فلم انڈسٹری میں ایک تجربہ کار مقبول اسٹنٹ مین کے طور پر جانے جاتے تھے جو کئی فلموں میں خطرناک اسٹنٹس کیلئے مشہور تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button