شوبز

شیفالی کو اچانک موت سے قبل کہاں دیکھا؟ رہائشی سوسائٹی کے گارڈ نے تفصیل بتادی

بھارتی اداکارہ رئیلیٹی ٹی وی اسٹار اور گانے ’’کانٹا لگا‘‘ میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔شیفالی کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ نہ جانبر نہ ہوسکیں۔شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔اداکارہ شیفالی کی رہائشی سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ شتروگھن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس رات سے متعلق کچھ تفصیلات شیئر کیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جس رات شیفالی کا انتقال ہوا اس رات ان کی رہائشی سوسائٹی میں سکیورٹی گارڈ شتروگھن ڈیوٹی پر موجود تھا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ’ اداکارہ شیفالی کو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا، اس سےقبل تقریباً 9 بجے ان کے شوہر پیراگ تیاگی موٹر سائیکل پر سوسائٹی میں آئے تھے اور میں نے ہی ان کے لیے سوسائٹی کاگیٹ کھولا تھا۔ گارڈ کے مطابق اس سے قبل پرسوں شام کے وقت شیفالی اور پیراگ اپنے پالتو کتے کے ساتھ سوسائٹی کے احاطے میں چہل قدمی کررہے تھے۔گارڈ نے مزید بتایا کہ شیفالی کو اسپتال لے جانے کے فوراً بعد پولیس کی ٹیمیں اور فارنزک یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، شیفالی کے گھر کے باہر کل رات سے ہی 2 موبائل فارنزک یونٹ کی گاڑیاں موجود ہیں۔شیفالی کی موت کی خبر سامنے آنے سے متعلق گارڈ نے مزید بتایا کہ ’ شیفالی کو اسپتال لے جانے کے بعد ایک شخص سوسائٹی میں موٹر سائیکل پر آیا تھا جو بظاہر ان کا دوست لگ رہا تھا، اس شخص نے ہمیں بتایا کہ شیفالی اب نہیں رہی، جب ہم نے سنا تو ہمیں یقین نہیں آیا کیوں کہ ہم نے میڈم کو پرسوں ہی دیکھا تھا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button