شوبز

سجل اور ہانیہ باصلاحیت ہیں لیکن کیریئر میں واضح کمی ہے: توقیر ناصر

سینئر اداکار توقیر ناصر نے سجل علی اور ہانیہ عامر کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کیریئر میں ایک اہم چیز کی واضح کمی ہے۔حال ہی میں توقیر ناصر نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے توقیر ناصر نے بتایا کہ وہ وحید مراد کو دیکھ کر اداکاری کی طرف آئے، شروعات میں خاندان اس کے خلاف تھا، لیکن بعد میں والد نے اجازت دے دی۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ ان کی اداکاری وحید مراد سے کافی مختلف ہے، انہوں نے کبھی وحید مراد کی نقل نہیں کی کیونکہ وحید مراد رومانوی کرداروں کے حوالے سے جانے جاتے تھے، جب کہ وہ خود جارحانہ کرداروں کے لیے مشہور ہوئے۔توقیر ناصر نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ آج کے نوجوان اداکار اپنے سینئرز کا احترام نہیں کرتے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں جب کوئی سینئر آتا تھا تو سب لوگ ان کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے، نئے اداکاروں اور سینئر فنکاروں کے درمیان باہمی احترام ہوا کرتا تھا، جب کہ آج کل وہ احترام ختم ہو چکا ہے۔توقیر ناصر کے مطابق وہ قوی خان صاحب کے لیے کھڑے ہو جاتے تھے اور یہ ڈر کے باعث نہیں بلکہ عزت کے باعث ہوتا تھا، جب کہ آج کی نوجوان نسل میں یہ جذبہ نظر نہیں آتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل کی اداکاراؤں میں سجل علی اور ہانیہ عامر بہترین اور باصلاحیت اداکارائیں ہیں، لیکن ان کے کیریئر میں جو کمی ہے، وہ اچھے ہدایتکاروں کی ہے۔توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ آج کل کے ہدایتکار زیادہ تر اسکرین پر توجہ دیتے ہیں، وہ اداکار کو نکھارتے نہیں، نہ ہی انہیں کچھ سکھاتے ہیں، اس روئیے کا اثر سجل اور ہانیہ جیسی باصلاحیت اداکاراؤں کے کیریئر پر پڑتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button