شوبز

فلم ’سردار جی 3‘ کی اداکارہ نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بنی؟

بھارت کی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کی ساتھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹ بھی ہٹا دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا سے بھی ان فالو کر دیا اور فلم سے متعلق تمام پوسٹس بھی ہٹا دیں۔دوسری جانب ہانیہ عامر نے اب تک نیرو باجوہ جو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔خیال رہے کہ سردار جی 3 کی شوٹنگ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی سے قبل ہوئی تھی جب کہ جنگ کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے فلم میکرز سے مطالبہ کیا کہ یا اس فلم سے ہانیہ عامر کو نکال دیں۔تاہم فلم میکرز نے فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو گزشتہ روز ریلیز ہوگئیہے۔اس کے علاوہ سردار جی پاکستان میں بھی ریلیز ہوگئی، فلم کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا سینسر سرٹیفکیٹ مل چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button