شوبز

ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ کا پاکستان کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

آنا ڈی آرماس نے اپنے آنے والے فلم بیلرینا کی ریلیز سے قبل پاکستان کے مداحوں کے لیے ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سپر اسٹار ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ آنا ڈی آرماس نے اپنے آنے والے فلم بیلرینا کی ریلیز سے قبل پاکستان کے مداحوں کے لیے ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم بیلرینا جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے، جس کا مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی اداکارہ آنا ڈی آرماس نے ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پاکستانی مداحوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جو پاکستان میں ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کی نمائندگی کرنے والا سرکاری ڈسٹری بیوٹر ہے۔ویڈیو میں آنا خود اپنی فلم کا تعارف کراتی ہوئی نظر آتی ہیں اور پاکستانی مداحوں کو فلم دیکھنے کی دعوت دیتی ہیں۔ آنا کہتی ہیں،ہیلو پاکستان، میں آنا ڈی آرماس ہوں، اور میری فلم بیلرینا جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے۔ میں بے حد منتظر ہوں کہ آپ سب اسے دیکھیں گے۔ یہ فلم HKC انٹرٹینمنٹ کی جانب سے آپ کے لیے پیش کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button