شوبز

’اسکوئڈ گیم‘ کے آخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری، سیریز کب ریلیز ہوگی؟

مشہور نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔سیزن 3 کا آغاز وہیں سے ہو گا جہاں سیزن 2 ختم ہوا تھا۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی کردار گی ہُن (اداکار لی جنگ جے) اب بھی خفیہ اور مہلک کھیل کی پیچھے چھپی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اب تک وہ تقریباً سب کچھ کھو چکا ہے۔سیریز کے خالق ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق، اس سیزن میں دکھایا جائے گا کہ گی ہُن ناکامی کے بعد کیا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ٹریلر میں ایک جذباتی، پچھتاوے سے بھرپور اور کمزور گی ہُن کو دکھایا گیا ہے، جو اب بھی انسانیت، ہمدردی اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔آخری سیزن میں معروف گیم ریڈ لائٹ، گرین لائٹ کی خطرناک گڑیا ینگ ہی کی واپسی بھی ہوئی ہے، اور نئے چیلنجز مزید خوفناک دکھائے گئے ہیں۔گلابی یونیفارم میں گارڈز بدستور بے رحم ہیں، جبکہ فرنٹ مین ایک بار پھر نمودار ہوا ہے۔ ایک منظر میں وہ گی ہُن سے براہِ راست مخاطب ہو کر کہتا ہے: کیا تمہیں اب بھی انسانوں پر یقین ہے؟واضح رہے کہ اداکار لی بیونگ ہن نے وعدہ کیا ہے کہ اس سنسنی خیز سیریز کے دنیا بھر میں موجو مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی اور وہ لطف اندوز ہوں گے۔ یاد رہے کہ اسکوئڈ گیم کا آخری سیزن 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button