شوبز
نیٹ فلکس کی سپر ہٹ ویب سیریز "ویڈنزڈے” کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ویڈنزڈے سیزن 2 کا 6 منٹ طویل ٹریلر جاری کردیا گیا۔نیٹ فلکس کی مقبول ویب سیریز ویڈنزڈے کے سیزن 2 کی پہلی قسطHere We Woe Againکے ابتدائی چھ منٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو نیٹ فلکس کے 2025 کے ایونٹ Tudum پر پیش کیا گیا ہے۔اس بار بھی سیریز کی مرکزی نوجوان اداکارہ جینا اورٹیگا، ویڈنزڈے ایڈمز ایک نئی سنسنی خیز مہم پر نکلتی ہے اور اب کی بار اس کا ہدف ہے ایک مشہور زمانہ سیریل کلر کو ڈھونڈ کر اس سے انتقام لینا ہے۔فلیش بیک میں دکھایا گیا ہے کہ ویڈنزڈے بچپن سے ہی اس مجرم کو تلاش کرنا چاہتی ہے اور چھ سال کی عمر میں اسکول میں اس سیریل کلر سے متعلق ایک خوفناک پریزنٹیشن دے کر اپنے ہم جماعتوں کو خوفزدہ کر دیتی ہے۔