اداکارہ شبنم پاکستان آمد پر شوہر روبن گھوش کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

اداکارہ شبنم پاکستان آمد پر شوہر روبن گھوش کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

کراچی :بنگلہ دیش میں مقیم تیس سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ شبنم طویل عرصے بعد پاکستان آئیں تو اپنے شوہر موسیقار روبن گھوش کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔اداکارہ شبنم چند روز قبل کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) میں شریک ہوئی تھیں، جہاں اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری نے ان کے سیشن کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔اداکارہ کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کی پیدائش سابقہ مشرقی پاکستان (حالیہ بنگلہ دیش) میں ہوئی تھی اور انہیں اردو زبان بالکل نہیں آتی تھی پھر بھی انہیں اردو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع دیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں انتہائی کم عمری میں ہی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی لیکن انہوں نے اردو سیکھنے کے بعد کام کرنا شروع کیا۔اداکارہ شبنم نے بتایا کہ پاکستان چھوڑ جانے کے باوجود انہیں پاکستان اور یہاں کے لوگ یاد رہتے ہیں اور انہیں اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب انہیں یہاں آنے کی دعوت ملتی ہے۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے شبنم نے بتایا کہ روبن گھوش اور ان کی جوڑی 50 سال تک ایک ساتھ رہی، فلموں میں کام کرنے کے دوران بھی انہیں شوہر نے کبھی کسی کام سے نہیں روکا۔انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان چھوڑ جانے کے بعد وہ یہاں جب بھی آتی تھیں روبن گھوش ان کے ساتھ ہوتے تھے اور 2012 میں بھی وہ ان کے ساتھ آئے تھے لیکن اس بار وہ ان کے بغیر آئی ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے