شوبز

جنگ ہوئی تو ہر پاکستانی سپاہی بن کر وطن کیلئے لڑے گا، نبیل ظفر

پاکستان شوبز کے اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرامہ بلبلے کے مشہور اداکار نبیل ظفر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خطے میں بڑھتے ہوئے جنگی ماحول پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارت کے جنگی رویے پر شدید تنقید کی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے بخوبی واقف ہے اور اگر صورتحال خراب ہوئی تو ہر پاکستانی سپاہی بن کر وطن کیلئے لڑے گا۔نبیل ظفر نے کہا کہ جنگ انسانیت کے لیے تباہ کن ہوتی ہے، اور اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو اس کے اثرات سرحد کے دونوں جانب معصوم شہریوں پر پڑیں گے۔ انہوں نے خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپ نے کئی صدیوں کی لڑائیوں کے بعد یہ سبق سیکھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت کو بھی یہ بات سمجھنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہر انتخاب سے قبل داخلی حملے مشکوک ہو جاتے ہیں، اور بھارتی عوام کو ان واقعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے آخر انتخابات سے قبل ہی کیوں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔نبیل ظفر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان نے پہلگام حملے پر غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جو شفافیت کا مظہر ہے، لیکن بھارت نے اس پیشکش کو نظر انداز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button