شوبز

ہالی ووڈ اسٹار کا قرآن مجید پڑھنے اور آیات پر غور کرنے کا انکشاف

سیریل کلر ڈرامہ سیریز ’یو‘ کے اسٹار پین بیجلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن پڑھتے ہیں جو ہر وقت ان کے سرہانے موجود رہتا ہے۔ ہالی ووڈ اداکار پین بیجلی نے حال ہی میں اپنی روحانی زندگی اور اس طرزِ عمل پر روشنی ڈالی ہے جو انہیں زندگی کیرئیر کے دباؤ کے درمیان توازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔امریکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پین بیجلی، جو نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ’یو‘ میں جو گولڈبرگ کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، نے بتایا کہ وہ مختلف روحانی کتابیں پڑھتے ہیں تاکہ اپنے باطنی سکون کو برقرار رکھ سکیں۔ہالی ووڈ اسٹار نے انکشاف کیا کہ ان کے بیڈ سائیڈ پر قرآن مجید موجود رہتا ہے، جسے وہ وقتاً فوقتاً کھول کر اس کی آیات کو پڑھ کر ان پر غور کرتے ہیں۔بیجلی نے بتایا کہ ان کا روحانی معمول صرف مختلف مذاہب کی کتابوں کے مطالعے تک محدود نہیں بلکہ ان کے دن کا آغاز اکثر ایک خاص دعا سے ہوتا ہے جو بہائی مذہب کی ’لانگ اوبلیگیٹری پریئر‘ (طویل فرض نماز) ہے۔اداکار نے بتایا کہ یہ دعا انہوں نے زبانی یاد کر رکھی ہے اور روزانہ اسے پڑھنا اپنی ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں، چاہے دن کتنا ہی مصروف کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت بچوں اور کام کی مصروفیات بہت ہوتی ہیں لیکن وہ کوشش کرتے ہیں کہ کم از کم 15 سے 20 منٹ روحانی سکون کے لیے نکال سکیں، کیونکہ یہی وقت انہیں زندگی کی گہرائی اور مقصد کا احساس دلاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button