شوبز

کام دلانے کا جھانسا دے کر جنسی زیادتی؛ اعجاز خان پر اداکارہ کا سنگین الزام

بگ باس فیم اداکار اعجاز خان اپنے شو ’’ہاؤس اریسٹ‘‘ میں نازیبا مناظر کے بعد ایک اور سنگین الزام کی زد میں آگئے ہیں۔ ممبئی کی ایک اداکارہ نے اعجاز پر شادی اور شو میں کردار دینے کا جھانسا دے کر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔اداکار کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد ممبئی کے چرکوپ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اعجاز خان نے انہیں اپنے شو ’ہاوس اریسٹ‘ میں میزبان کا کردار دینے کی پیشکش کی تھی۔ دورانِ شوٹنگ، اعجاز نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی اور بعد ازاں ان کے گھر جاکر مبینہ طور پر زیادتی کی۔متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد چرکوپ پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اعجاز خان کے خلاف بھارتیہ نیایہ سنہتا (BNS) کی دفعات 64، 64(2M)، 69، اور 74 کے تحت زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔یہ الزامات اعجاز خان کےلیے حالیہ دنوں میں دوسرا بڑا جھٹکا ہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے متنازع شو ’ہاوس اریسٹ‘ کے غیر مناسب مواد کے باعث ایک علیحدہ ایف آئی آر کا سامنا کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق اعجاز خان کی گرفتاری کسی بھی وقت ممکن ہے اور اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button