شوبز

بھارت کے معروف اداکار آپریشن سے قبل ہی جان کی بازی ہارگئے

ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وشنو پرساد جگر کے علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار وشنو پرساد کوچی، کیرالہ میں ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ روز علاج کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی تھی ان کا جگر ٹرانسپلانٹ ہونا تھا، لیکن علاج سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔اداکار کشور ساتیا نے انسٹاگرام پر وشنو پرساد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کافی عرصے سے بیماری سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ فنکاروں کی جانب سے اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ وشنو پرساد کے جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے ان کی بیٹی نے ڈونر بننے کی پیشکش کی تھی، لیکن تقریباً 30 لاکھ روپے کے اخراجات پورے نہ ہو سکے جس کے بعد اداکاروں کی ایک تنظیم نے مالی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بھی شروع کی تھی۔وشنو پرساد کی معروف فلموں میں کاسی اور کائیئتھم دوراتھ شامل ہیں، جبکہ وہ متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی مقبول رہ چکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button