شوبز

شادی افواہیں؛ ٹام کروز ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کیساتھ لندن پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار افواہیں اس لیے پھیل رہی ہیں کیوں کہ جوڑا ہیلی کاپٹر میں ایک ساتھ لندن پہنچ گیا۔ہیلی کاپٹر ٹام کروز خود اُڑا رہے تھے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر زمین پر اترا۔ اس میں سے اداکارہ انا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر آتی ہوئی نظر آئیں۔دنوں کی لندن آمد کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ کل ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 62 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ اسپینش اداکارہ کو ایک ساتھ کئی مواقعوں پر دیکھا جا چکا ہے۔بالخصوص جوڑے کی ویلنٹائنز ڈے پر لندن کے ایک پُررونق علاقے میں رومانوی ملاقات بھی ہوئی تھی۔تاحال جوڑے نے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button